یومِ پاکستان 23 مارچ سادگی سے منانے کا فیصلہ، پریڈ اور بڑی تقریبات منسوخ

یومِ پاکستان 23 مارچ سادگی سے منانے کا فیصلہ، پریڈ اور بڑی تقریبات منسوخ
کیپشن: یومِ پاکستان 23 مارچ سادگی سے منانے کا فیصلہ، پریڈ اور بڑی تقریبات منسوخ

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر بڑی تقریبات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دن کو سادہ اور باوقار انداز میں منایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی تیل بحران اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 2026 میں یومِ پاکستان کی روایتی فوجی پریڈ اور اس سے منسلک سرگرمیاں منعقد نہیں ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دن کو محدود مگر باوقار تقریبات، بالخصوص پرچم کشائی کے ذریعے منایا جائے گا تاکہ قومی دن کی اہمیت برقرار رہے۔

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایک جانب قومی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، جبکہ دوسری جانب یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، قومی یکجہتی اور عزم کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

تمام وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس دن کو سادگی مگر وقار کے ساتھ منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس کی اہمیت اور پیغام متاثر نہ ہو۔

Watch Live Public News