پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی نائب وزیر دفاع ڈاکٹرناصربن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی اور وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔