پاکستان کی حمایت:بھارت کا ترکیہ سےتعلیمی و تجارتی تعلقات ختم کرنےکااعلان

پاکستان کی حمایت:بھارت کا ترکیہ سےتعلیمی و تجارتی تعلقات ختم کرنےکااعلان
کیپشن: پاکستان کی حمایت:بھارت کا ترکیہ سےتعلیمی و تجارتی تعلقات ختم کرنےکااعلان

ویب ڈیسک: بھارت نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر ترکیہ کے ساتھ اپنے تجارتی اور تعلیمی روابط معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ پاک- بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی غیر مشروط حمایت کی تھی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو بھارت کی خودمختاری پر سوال اٹھاتے ہیں، ان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنا بھارت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

اس سے قبل بھارت نے اپنے ایئرپورٹس پر کام کرنے والی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی تھی، جبکہ ملک میں ترکیہ سے درآمد ہونے والے سیب کے بائیکاٹ کی مہم بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News