ویب ڈیسک: کوٹ لکھپت پولیس مقابلہ ، خاتون قتل , کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک میں پولیس مقابلہ ہوا۔
اطلاعات کےمطابق 15 کال پر پولیس موقع پر پہنچی ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں پولیس کی بروقت کارروائی کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل طریقے سے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی فرحت نامی خاتون سے دوستی تھی۔
ملزم نے بہانے سے خاتون کو اپنے گھر واقع بابر چوک بُلایا، ملزم آصف نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا، ملزم گھر کے اندر سے مسلسل پولیس پر فائرنگ بھی کرتا رہا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔