امریکہ سے بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری، ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کردیا

امریکہ سے بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری، ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ، ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا، امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلاء جاری ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ، امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، امریکہ میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم، تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، 2023 میں 51,000 بھارتیوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہوا۔

مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی، شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد، نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکہ ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

Watch Live Public News