ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 17 مئی بروز اتوار کراچی میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق، چاند 17 مئی کو نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی، اور اگر چاند نظر نہ آئے تو عید جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، اور غروب آفتاب تک اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ موسم صاف اور افق کی حد نگاہ بہتر ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
سپارکو نے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 1447 ہجری متوقع طور پر 18 مئی بروز پیر ہوگی۔ تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر نئے اسلامی مہینے کا آغاز کا اعلان کرے گی۔