دوسری شادی کارنج؟ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کےو ار سے قتل کردیا

دوسری شادی کارنج؟ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کےو ار سے قتل کردیا
کیپشن: دوسری شادی کارنج؟ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کےو ار سے قتل کردیا

ویب ڈیسک: ضلع قصور میں ماں بیٹے کے رشتے کو شرمسار کر دینے والا دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو دوسری شادی پر ناراضی کے باعث بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صوبیہ بی بی نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی، جس پر اس کے بیٹے ذیشان نے شدید ناراضگی اور رنج کا اظہار کیا تھا۔ اسی رنجش نے اسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

تحقیقات کے مطابق گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو بہانے سے کھیتوں میں لے جا کر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔ واقعہ قصور کے تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News