ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو سخت خبردار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو شدید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ایران کو بھی ان پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب، امریکی ری پبلکن رہنما روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔