امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری

امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری
کیپشن: امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری

ویب ڈیسک: ہری پور میں امام مسجد کے گھر سے 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ روپے کی نقدی چوری ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے تھانہ پنیاں میں 50 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کی درخواست درج کرائی۔ پنیاں پولیس نے فوراً اس واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق، چور تالے لگا کر بند مکان میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، اور جاتے ہوئے بچوں کے ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کو تلاش کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور جلد گرفتاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News