ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں پہلی خاتون کوچ تعینات کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں پہلی خاتون کوچ تعینات کرکے نئی تاریخ رقم کر دی
لاہور: کیتھرین ڈاالٹن پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئیں۔ کیتھرین ڈالٹن کو ملتان سلطانز کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔ انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈاالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، کیتھرین ڈالٹن نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز میں آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔ کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے ساوتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا ۔کیتھرین ڈالٹن آی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں ۔ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں کوچنگ کر چکی ہیں ۔ کیتھرین ڈالٹن نے پیس فاؤنڈیشن میں دیپک چہار جیسے بولرز کے ساتھ بھی کام کیا۔ اس حوالے سے کیتھرین ڈالٹن کا کہنا ہے کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ فاسٹ بولرز کے کام کر چکی ہوں۔ خیال رہےکہ کیتھرین ڈالٹن نے ملتان سلطانز کے ساتھ فاسٹ بولرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام بھی کر چکی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔