فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری 

فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری 
کیپشن: فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری 

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا  ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد چوہدری نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹویٹس کے سکرین شاٹ ریکارڈ میں لگائے۔ ان سکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کے خلاف افراتفری اور انارکی ظاہر نہیں ہوتی۔ ملزمہ کا معاملہ مزید انکوائری کا طلبگار ہے۔ 

فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو این سی سی آئی اے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

Watch Live Public News