5اکتوبراحتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

5اکتوبراحتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: 5اکتوبراحتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت نے مںظور کرلی۔ عدالت نے دونوں بہنوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں بہنوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی۔ 

اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمی خان کے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں بہنیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیسز میں پیشی کے لیے گئی ہیں۔

Watch Live Public News