ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں وزیراعلیٰ آفس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں ہے۔
تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ بہت سے صارفین نے اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کی خلاف ورزی قرار دیا۔ کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی اس واقعے کو بطور وزیراعلیٰ ان کے ابتدائی دنوں میں ایک غیر ذمہ دارانہ قدم قرار دیا ہے۔
ایک صحافی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ نہ صرف قومی پرچم کی جگہ پارٹی پرچم لٹکایا گیا ہے بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ کے بیان نے مزید تنازع کو ہوا دے دی۔
قائد اعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں ????
— Atif Rauf (@Atifrauf79) October 16, 2025
نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ???????? pic.twitter.com/BpPOxUQj9S
سہیل آفریدی نے ابتدا میں کہا کہ ” قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں“، تاہم فوراً اپنی زبان پھسلنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا، ”جی، وہ بانی پاکستان ہیں، مگر بدقسمتی سے اب صرف کرنسی نوٹوں پر ہی نظر آتے ہیں، دفاتر میں نہیں۔“
ان کے اس جواب پر سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان برپا ہوگیا۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا، ”یہ بات تو ہمیں آج ہی پتہ چلی، مطالعہ پاکستان کی کتاب میں تو نہیں لکھی تھی۔“ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، ”پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ نے تاریخ ہی بدل دی، فرماتے ہیں قائداعظم پی ٹی آئی کے بانی ہیں۔ یقیناً تاریخ بھی یہ نیا پاکستان دیکھ کر حیران رہ گئی ہوگی۔“
قائد اعظم محمد علی جناح بانی PTI ہیں
— Azhar Naseem Khan???????????????????????? (@p_naseemkhan) October 16, 2025
*اے گل سانوں آج پتی لگی، مطالعہ پاکستان میں نہیں تھی* pic.twitter.com/flPin7K9Dk
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سہیل آفریدی کو ”اپنا اوپننگ بیٹسمین“ قرار دیتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ ماضی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد ازاں وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔