ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی نہ تھم سکا۔ ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 89 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 141 ڈالر مہنگا ہو کر 4358 ڈالر کا ہو گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 167 روپے بڑھ کر 5504 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔