آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
کیپشن: آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری؟ بابر کا کونسا نمبر؟

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے  ابھیشیک شرما  کا پہلا نمبر برقرار۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے   تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔

Watch Live Public News