(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا سامان بس میں رکھ دیا گیا جبکہ کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی کا سخت مؤقف برقرار ہے۔ پی سی بی نے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ میچ ریفری معذرت بھی کرے اور عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے مطالبات پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف قبول کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی کا کچھ دیر میں باقاعدہ میچ ریفری کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا سامان بس میں رکھ دیا گیا جبکہ کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک فیصلہ نہیں ہوتا، پاکستان ٹیم اسٹیڈیم نہیں جائےگی۔