پی سی بی کے 2 بڑے مطالبات سامنے آگئے

پی سی بی کے 2 بڑے مطالبات سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے 2 بڑے مطالبات سامنے آگئے ہیں ۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے پہلا مطالبہ کیا ہے کہ   میچ ریفری   اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹایا جائے۔دوسرا مطالبہ ہے  کہ  بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر جرمانہ کیا جائے۔

چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کچھ دیر میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوٹل میں رکنے کا کہہ دیا گیا۔کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان ٹیم کا سامان بس میں رکھ دیا گیا جبکہ کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں ۔  جب تک فیصلہ نہیں ہوتا، پاکستان ٹیم اسٹیڈیم نہیں جائےگی۔

Watch Live Public News