(ویب ڈیسک ) سارا الطاف پاکستان کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنی آواز اور انرجی سے موسیقی کے دائرے میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے۔
موسیقی کا سفر :
سارا الطاف نے 2021 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔ کم وقت میں ہی انہیں عوامی مقبولیت مل گئی، خاص طور پر ملکو کے ساتھ “Nak Da Koka” گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
ایپل میوزک پر بھی یہ گانا Nak Da Koka Gal Di Gani کے نام سے ریلیز ہوا،جو اسکی بین الاقوامی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مشہور گانے :
نک دا کوکا(مِلکو & سارا الطاف): یہ گانا 2 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوا، جس کے یوٹیوب پر کروڑوں ویوز ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر اجتماعات میں یہ گانا بہت مقبول ہے۔
اس کے بعد نک دا کوکا2(مرشد) ریلیز ہوا، یہ نک دا کوکا کا سیکوئل بھی اتنا مقبول ہوا جتنا پہلا گانا۔
مجبوری(Majboori) گانا انکا دوسرا بڑا ہٹ گانا ہے۔اس گانے کو ملکو اور سارا الطاف نے مل کر گایا۔یوٹیوب پر اب تک لاکھوں لوگ اس گانے کو سن چکے ہیں۔
سارا الطاف نے حال ہی میں ایک گانا “Kameez Teri Kali” ریلیز کیا ہے، جو 5 اگست 2025 کو ریلیز ہوا۔