گلوکارہ اندر کور کا اغوا کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد

گلوکارہ اندر کور کا اغوا کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد
کیپشن: گلوکارہ اندر کور کا اغوا کے بعد قتل، لاش نہر سے برآمد

ویب ڈیسک: بھارت میں ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ اندر کور کو مبینہ طور پر ان کے کینیڈا میں مقیم دوست نے اغوا کے بعد قتل کر دیا، جبکہ لاش نہر سے برآمد کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ کو 13 مئی کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا، بعدازاں انہیں قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سکھویندر واردات کی منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بھارت آیا اور قتل کے بعد واپس فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے والد پریتم سنگھ اور ایک ساتھی کرم جیت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ مقتولہ کی گاڑی بھی نہر سے برآمد کر لی گئی۔

تحقیقات کے مطابق اندر کور اور سکھویندر کی ملاقات تین سال قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان تعلق قائم ہوگیا تھا۔ بعد میں گلوکارہ کو معلوم ہوا کہ سکھویندر شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، جس کے بعد وہ تعلق ختم کرنا چاہتی تھیں۔

پولیس کے مطابق بریک اپ کے بعد ملزم نے قتل کی سازش تیار کی۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اندر کور دوبارہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کی تیاری کر رہی تھیں۔

Watch Live Public News