حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، عمران خان

حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ، دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت و منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔