پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا

aghosh boarding school for orphans
کیپشن: aghosh boarding school for orphans
سورس: google

ویب ڈیسک: پاک فوج یتیم بچوں کا سہارا بن گئی ، شمالی وزیرستان  کی تحصیل میر علی میں پاک فوج کی  جانب سے  2023  میں یتیم بچوں کی کفالت  کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آغوش ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا۔

  ۱۰۰ طلباء کی  گنجائش کے ساتھ تعمیر ہونے والے آغوش  ہاسٹل میں اس وقت  ۷۵ طلباء زیرِ کفالت ہیں ۔ 

طلباء کو سائنسی ودینی علوم کے ساتھ  ساتھ غیر نصابی  سرگرمیوں کے مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ ہاسٹل میں تمام طلباء کو مفت رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔ 

اس اہم سنگِ میل کا مقصد یتیم اور بےسہارا بچوں کو آگے بڑھنے اور معاشرے کا کار آمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ 

اہلِ علاقہ نے اس کارِ خیر پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی اس کاوش کی وجہ سے اب یتیم بچے جدید علوم سے بہرہ مند ہوسکیں گے۔