ویب ڈیسک: وزارت قانون و انصاف نے تین سال کے لیے لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتیاں کردی گئیں، وفاقی حکومت نے چیف جسٹس، چیئرمین، قانون و انصاف کمیشن سفارش پر تعیناتیاں کیں ۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈوکیٹ فضل الحق عباسی کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا،ایڈوکیٹ محمد مخدوم علی خان ممبر سندھ تعینات،ایڈوکیٹ خواجہ حارث ممبر پنجاب تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ ممبر بلوچستان تعینات کیا گیا، تعیناتیاں تین سال کی مدت کے لیے کی گئیں۔