ویڈیو:پولیس کے 'شُف شُف' کاکمال،مہروں کا درد ختم،بزرگ دوڑنے لگا

ویڈیو:پولیس کے 'شُف شُف' کاکمال،مہروں کا درد ختم،بزرگ دوڑنے لگا
کیپشن: ویڈیو:پولیس کے 'شُف شُف' کاکمال،مہروں کا درد ختم،بزرگ دوڑنے لگا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو ایک بیمار بزرگ شہری کا علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور حیران کن طور پر بزرگ کی حالت بہتر ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ایک کمزور اور جھکے ہوئے بزرگ شہری کو چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں مہروں میں درد ہے جس کی وجہ سے سیدھا کھڑا ہونا اور چلنا دشوار ہو گیا ہے۔

اسی دوران پولیس اہلکار بزرگ شہری کی چھڑی لے لیتا ہے اور ان کی کمر پر "بسم اللہ" پڑھ کر ہاتھ پھیرتا ہے، ساتھ ہی "شُف شُف" کی آوازیں نکالتا ہے۔ ویڈیو میں یہ حیرت انگیز منظر بھی دکھایا گیا ہے کہ بزرگ شہری اچانک سیدھے کھڑے ہو جاتے ہیں اور پھر بغیر کسی سہارے کے چلنے لگتے ہیں۔

ویڈیو میں ضعیف شخص کو پولیس اہلکار کے کہنے پر تیز قدموں سے چلتے اور بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بزرگ شہری جذباتی انداز میں اہلکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ نے میری زندگی بدل دی، مجھے نئی زندگی مل گئی ہے۔

Watch Live Public News