ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کاشف ضمیر کو پولیس نے لاہور سے باہر سے گرفتار کر کے شہر منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی مختلف دفعات شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتاری ایک وائرل ویڈیو کے بعد عمل میں آئی، جس میں کاشف ضمیر کو ایک پولیس اہلکار کے ساتھ دیکھا گیا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں موجود اہلکار کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔
ایس پی فیصل کامران کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور سے باہر سے حراست میں لیا گیا اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
