شادی کیلئے لڑکا، لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟

شادی کیلئے لڑکا، لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟

ویب ڈیسک: شادی زندگی کا ایک ایسا موڑ ہے جو انسان کی زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیتا ہے، جس نے شادی کالڈو کھایا وہ بھی پچھتایا اور جس نے نہ کھایا وہ بھی، مگر اس حوالےسے ایک بات بڑی اہمیت رکھتی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے لئےلڑکا اور لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟

شادی کے لئے زیادہ فکرمند لڑکی کے والدین ہوتے ہیں جو مناسب رشتہ دیکھنے کےلئے اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں مگر اس بات کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں کہ لڑکے کی عمر زیادہ نہ ہو، اس حوالے سے مختلف عناصر جیسے آمدنی، شخصی عادات، عقائد اور زندگی کے مقاصد وغیرہ بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

 کئی بار عمر کے زیادہ فرق کے باوجود یہ رشتہ کامیاب ہوتا ہے جبکہ کئی بار بہت کم فرق بھی شادی کو ٹوٹنے سے بچانے میں ناکام رہتا ہے۔

مگر سائنس نے اس بارے میں کیا رائے دی ہے؟ اس بارے میں جاننا کافی دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکا کی ایموری یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جوڑوں کی عمر میں جتنا زیادہ فرق ہوگا، علیحدگی کا امکان بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا، اس تحقیق کے مطابق جوڑوں کے درمیان ایک سے 3 سال عمر کا فرق رشتے کو کامیاب بنانے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونےو الی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر کے زیادہ فرق والے جوڑوں کا تعلق شادی کے اولین 6 سے 10 سال بعدتیزی سے خراب ہونے لگتا ہے۔

2015 میں جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر کا فرق ڈپریشن کے تجربے کے حوالے سے اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہم عمر جوڑوں میں ڈپریشن کی شرح سب سے کم ہوتی ہے جبکہ 3 سال یا اس سے زائد فرق والے جوڑوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ ہوتی ہے۔

یعنی تحقیقی رپورٹس میں یہ بتایا گیا کہ میاں بیوی کی عمر میں ایک سے 3 سال کا فرق مثالی سمجھا جاسکتا ہے مگر کچھ محققین نے عندیہ دیا ہے کہ عمر میں 10 سال سے کم کا فرق بھی رشتے کو زیادہ کامیاب بناسکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ سب نتائج اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر مرتب کیے گئے اور بہت زیادہ بڑے پیمانے پر اس حوالے سے تحقیق کام نہیں ہوا۔

Watch Live Public News