ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن وہ امریکہ کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں۔
ٹرمپ نے اسپین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع پر جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا اور نیٹو میں مناسب حصہ نہیں ڈال رہا، جبکہ امریکہ کو ان کی اجازت کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں طبی تحقیق سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب کے دوران بتایا کہ ان کا ایگزیکٹو آرڈر سائیکڈیلک ادویات کی طبی تحقیق کو تیز کرنے کے لیے ہے، جس کا مقصد سابق فوجیوں اور ذہنی امراض کے شکار افراد کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نئی اصلاحات کے تحت ادویات کی قیمتیں 50 سے 80 فیصد کم ہوئی ہیں، ایف ڈی اے اب بروقت جائزے کرے گا، اور تجرباتی علاجوں کو جلد از جلد ان افراد تک پہنچایا جائے گا جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔