اگلے 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشیں، ملک کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اگلے 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشیں، ملک کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اگلے 24-48 گھنٹوں میں طوفانی موسلادھار بارشیں متوقع ،ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق   آج رات سے 19 اگست تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں۔  موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام بڑے شہروں اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور،  سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ   انفراسٹرکچر کو نقصان اور ملحقہ دیہات یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Watch Live Public News