میاں محمودالرشید نے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں

میاں محمودالرشید نے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں
کیپشن: میاں محمودالرشید نے سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے 9 مقدمات میں 10سال سنائی گئی سزا کیخلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادمان حملہ اور راحت بیکری کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں میاں محمود الرشید نے 10سال سزاؤں کیخلاف 2اپیلیں دائر کردیں۔

میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کیا۔ سازش کے الزامات پر بلاجواز 10سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں الزامات ثابت نہیں ہوئے، عدالت سزائیں کالعدم قراردے۔

Watch Live Public News