(ویب ڈیسک ) جامعہ پونچھ کی لیکچرر گل لالہ گاڑی سمیت برساتی نالہ میں بہہ گئیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ہے ۔ جامعہ پونچھ کی لیکچرر گل لالہ گاڑی سمیت برساتی نالہ میں بہہ گئیں۔
لیکچرر ڈاکٹر گل لالہ صاحبہ کی گاڑی کے پانی میں ڈوبنے کا دلخراش اور اذیت ناک منظر۔
— Free Speech Corner (@waheedkhaksar1) August 18, 2025
راولاکوٹ فکیلٹی أف ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ أف پیتھالوجی کی وزیٹنگ لیکچرر ڈاکٹر گل لالہ صاحبہ آج برساتی نالے میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئیں تھیں.. pic.twitter.com/owNAMjD6Kj
گل لالہ تراڑ کیمپس سے مین کیمپس جا رہی تھیں،ان کا تعلق کھڑک دلوٹہ سے تھا ۔
دوسری جانب اڑی گہل کے قریب ڈمپر ٹرک برساتی نالہ میں بہہ گیا ہے ۔ ڈمپر میں موجود 5 افراد نالہ کی نذر ہو گئے ۔