وزیر اعظم کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد

وزیر اعظم کی مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور آمد

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی تعزیت کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ لاہور میں وزیراعظم نے موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مولانا فضل الرحیم اشرفی، سابقہ مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ لاہور کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پرنائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کے صاحبزادے زبیر حسن اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  مرحوم مولانا فضل الرحیم اشرفی کی اسلام کے لیے کی گئی خدمات کو رہتی دنیا تک عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر وہ وقت یاد کیا جب وہ اپنے والد محترم میاں محمد شریف کے ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک طویل عرصہ تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلسل حاضر ہوتے رہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کو جوڑنے کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل ستائش و تحسین ہے۔

دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News