جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے

جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے
کیپشن: جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم، قرآن بورڈ کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست تھے۔ وہ کئی اہم دینی کتب کے مصنف بھی تھے۔

وفاق المدارس العربیہ کے سرپرست مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال علمی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

معروف دینی شخصیات جیسے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اور دیگر نے بھی اُن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

Watch Live Public News