ٹرمپ ڈیل میکر،امریکااورچین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

ٹرمپ ڈیل میکر،امریکااورچین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو
کیپشن: ٹرمپ ڈیل میکر،امریکااورچین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتاہے۔

بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کےموقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔

Watch Live Public News