ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ نواب یوسف تالپور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
نواب یوسف تالپور گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع عمر کوٹ کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور اس سے قبل بھی متعدد بار اسمبلی کے رکن رہ چکے، ان کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔