جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز

جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا نیا آغاز

(ویب ڈیسک )   ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ   مل رہا ہے۔

  پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ کی جانب سے کوریا کی صنعتی بنیاد پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیرینہ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔

پاکستان کی سستی لیبر، آزاد سرمایہ کاری پالیسیوں اور ترقی پذیر ممالک سے قربت کے باعث شراکت داری کے بے پناہ امکانات ہیں۔

دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کے وزیر تجارت کا پاکستان میں کاروباری وفد بھیجنے کی خواہش کا اظہارکیا گیا۔ اس سے  خوراک، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس جیسے متعدد شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع پیدا ہونگے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 1.3 ارب ڈالر سالانہ تجارت کے امکانات پرروشنی ڈالی ۔ پاکستانی کاروباری اداروں کو جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور  دیا۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے جہاں ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے وہاں بین الاقوامی فورم کے ساتھ تجارتی رابطے بھی بڑھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News