شیخ رشید کی عمران خان سےملاقات، بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور گلے لگایا

شیخ رشید کی عمران خان سےملاقات، بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور گلے لگایا

(ویب ڈیسک ) شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تھا۔ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ عمران خان  کا کہنا تھا کہ  آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں،  اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔

شیخ رشید نے عمران  خان کو کہا کہ  ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا ۔ کل کے فیصلے کے بارے میں وہ  ذرا بھی پریشان نہیں ہے، ذرا بھی بد دل نہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات فیل اور ختم ہیں۔بیرسٹر گوہر  اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

Watch Live Public News