ویب ڈیسک: فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد عدالت کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے نجف حمید کی ضمانت کنفرم کردی۔
فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر عدالت نے ضمانت منظور کی۔ نجف حمید نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
ایف آئی اے کے مقدمے میں نجف حمید پر فراڈ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ وکیل عبد القدیر اور احد کھوکھر نے کیس کی پیروی کی۔