ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 11کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی میں آکشن ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے معاملات پر بحث کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گای ہے۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں فیصلے کیے گئے۔ پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکے گا۔
پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے پلئیرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز اور حیدر آباد نے بھی آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈراکشن کے حق میں ووٹ دیا۔
پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا ان میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہوگا۔ چار ری ٹینشن ہر کٹیگری میں ایک ایک ہو گی ایک پلئیر کو نچلی کیٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔
نئی فرنچائزز باقی پلئیرز پول سے اسی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں گی۔ دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن پر زور دیا۔ باقی پلئیرز پول کا آکشن ہو گا اور فرنچائزز کھلاڑی آکشن میں اٹھائیں گی۔
پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فارمولا چئیرمین محسن نقوی کو بھجوایا جائے گا اور اگلے ایک دو روز میں اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔