لاہور: پتنگ فروش مافیا کیخلاف کریک ڈاون پتنگوں کی ترسیل ناکام

لاہور: پتنگ فروش مافیا کیخلاف کریک ڈاون پتنگوں کی ترسیل ناکام

(ویب ڈیسک ) لاہور میں پتنگ فروش مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگوں کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گلبرگ پولیس  نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم کو پتنگوں و ڈور سمیت گرفتار  کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مکہ کالونی میں واقع گھر  سے حراست میں لیا گیا،ملزم آن لائن آرڈر پر پتنگیں اور ڈور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا ۔

ایس ایچ او تیمور عباس کا کہنا ہے کہ ملزم معاذ سے 200 سے زائد پتنگیں اور 4 چرخیاں برآمد کرلی گئی ہیں اور اس پر ایف آئی آر بھی درج دی گئی ہے۔

Watch Live Public News