اسلام آباد ( پبلک نیوز) محکمہ صحت نےڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر این سی او سی کے نوٹیفیکشن کے مطابق اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ،آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن" کا دورانیہ 25جولائی تک بڑھا دیا گیا۔ این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق ہوٹلز میں ڈائننگ کے لئے 50 ٪ گنجائش کے اصول پر عمل کیا جائے گا تما م اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز صرف 70٪ گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی پابند ہوں گی ،مارکیٹس اور شاپنگ مالز تفویض کردہ اوقات میں ہی کام کریں گے ،مارکیٹس اور کاروباری مراکز میں رش اور ہجوم کسی صورت نہ ہونے دیں ۔ صرف فارمیسیز، میڈیکل فیسیلیٹز،پٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹرز،ڈیری شاپس، تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسز کو 24/7کام کرنے کی اجازت ہو گی ،ان ڈور شادی ہالز میں 200 جبکہ آوٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ شادی کی تقریب کی اجازت ہو گی، شادی کی تقریبات میں شامل افراد کا مکمل طور پر ویکسینیٹد ہونا یقینی بنائیں۔ شادی ہال کےسٹاف اور مہمانوں کی رینڈم چیکنگ بھی کی جائےگی، انڈور ڈائننگ ا ور دیگر انڈور سرگرمیوں میں صرف وکیسینیٹد افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں،صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کریں گے،تمام شہری گھر سے نکلتے وقت اور خصوصاً رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔