ضمنی الیکشن میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار تھی

ضمنی الیکشن میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار تھی
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار تھی۔ ہم اپنی جدوجہد اور مقابلہ جاری رکھیں گے۔ ہے ہماری شکست نہیں بلکہ فتح ہے۔ عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی صورتحال کے پیش نظر اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس کے بعد عوام کے سامنے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس مشکل فیصلے نہ کرکے بھاگنے کا راستہ موجود تھا لیکن ہم نے ملک کے مفاد کو مقدم رکھا اور اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا آج الیکشن کمیشن اور ریاستی ادارے مکمل جانبدار تھے اور یہ مکمل سیاسی مقابلہ تھا، آج ہمارا مقابلہ تیل کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے ساتھ تھا، مخلوط حکومت نے سخت فیصلے کیے اور عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اٹھایا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے حسب عادت رونا شروع کردیا تھا، آج پھر عمران خان اور ان کے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ سعد رفیق نے کہا آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاسکتے ہیں، ثابت ہوگیا ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے دھاندلی نہیں کی گئی، نتائج بتارہےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب حکومت غیرجانبدارتھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔