اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اہم بیان میں کہا ہے کہ میرا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کرا دینے چاہیں۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر 90ء کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن کا تدارک اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا۔ ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔