مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک:قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دبریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News