امریکا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، تین اہلکار جاں بحق

امریکا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، تین اہلکار جاں بحق

(ویب ڈیسک ) لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب بم اسکواڈ کے اہلکار کچھ دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہے تھے۔ تاہم، حکام کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا  اور جائے وقوعہ پر تحقیقات جاری ہیں۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (LAPD ) کا بم اسکواڈ بھی موقع پر پہنچا اور کسی ممکنہ خطرناک مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے کارروائی کی گئی اس دوران  متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرا یا گیا۔

دھماکے کے مقام کو ایک بڑی ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے، جبکہ سینٹر سے تقریباً 25 گز دور کھڑی پولیس گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ وہ کیلیفورنیا کے مرکزی ضلع کے امریکی اٹارنی بل ایسائیلی سے بات کر چکی ہیں اور یہ واقعہ "انتہائی ہولناک" ہے۔وفاقی ایجنٹس جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مکمل تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔

Watch Live Public News