قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے 5 برس مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے 5 برس مکمل
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی جیتے 5 برس مکمل ہو گئے۔ 18جون 2017 وہ دن جب پاکستان نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تاریخ رقم کی۔میچ کی خاص بات سرفراز کی قائدانہ قیادت اور فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری تھی۔محمد حفیظ نے بھی برق رفتاری سے 57 رنز اسکور کئے۔ موجودہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 46 رنز بنائے جبکہ جبکہ اظہر علی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ اننگز کے آخری لمحات میں عماد وسیم نے برق رفتاری سے 25 رنز اسکور کئے اور بھارت کو 339 کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ بولنگ میں فاسٹ بولر محمد عامر بھارت پر قہر بن کر ٹوٹے اور پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ بعد ازاں ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی نے بھی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لیکر پاکستان کو چیمینئز ٹرافی کے مزید قریب کردیا۔ آل راؤنڈر شاداب حسن نے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 43 گیندوں پر 76 رنز اسکور کئے لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔بھارتی ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹی اور اسطرح پاکستان نے فائنل 180 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یادگار لمحات اور فاتح کپتان سرفراز احمد کی یادوں پر مبنی ویڈیوزشیئرکردیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ ہے جس کو کبھی نہیں بھول سکوں گا۔فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کا اسپیل ہمیشہ یاد رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔