عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی مشکلات میں اضافہ

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی مشکلات میں اضافہ
کراچی : سماجی تنظیم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کردی، درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ معمولی تنازعہ پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔