ویب ڈیسک: آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا.بھارت کی سفارتی ناکامی پر دی وائیر (The Wire)نے کڑی تنقید کی ہے۔
اپنی رپورٹ میں دی وائر نے لکھا ہے کہ مودی کی ’ملٹی الائنس‘ حکمت عملی ناکام ، کسی ملک نے بھی بھارت کا ساتھ نہ دیا۔ چین نےآپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی کھل کے حمایت کی۔ چین نے پاکستان کے فضائی دفاع اور سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کی۔بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اشارے پر چین نے براہمپترا کا پانی روکنے کا عندیہ دیا۔
دی وائر نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں۔اقوام متحدہ کی پریس ریلیز میں حملہ آور دہشت گرد گروپ یا پاکستان کا ذکر تک شامل نہ کیا گیا۔بھارت کی فوجی برتری کا دعویٰ دنیا کو قائل نہ کر سکا،میدان میں پاکستان بازی لے گیا۔ٹرمپ کی مداخلت نے بھارتی میڈیا کی جنگی جنونیت پر مبنی بیانیے کو خاک میں ملا دیا۔ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دی۔
دی وائرکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت نے بھارت کی عالمی طاقت بننے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ٹرمپ اور سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل کیوریلا نےپاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو واشنگٹن میں عسکری اور حکمت عملی کی مضبوط شراکت داری کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
دی وائر نے آخر میں لکھا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام، سفارتی سطح پر پاکستان کے حمایتی بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔