معاشی استحکام کی راہ پر ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں  کے دو سال مکمل

معاشی استحکام کی راہ پر ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں  کے دو سال مکمل
کیپشن: معاشی استحکام کی راہ پر ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں  کے دو سال مکمل

ویب ڈیسک: معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور اصلاحات — ایس آئی ایف سی کے کامیابیوں سے بھرپور دو سال مکمل ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی معدنی شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری کے معاہدے، معاشی استحکام کی ضمانت بن گئی۔ 

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے زرعی شعبے میں کارپوریٹ فارمنگ اور برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ گرین پاکستان انیشیٹو سے سمارٹ زراعت کا آغاز، بی ٹو بی سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی، نہروں کی مرمت سے پانی کی منصفانہ ترسیل ممکن ہوئی۔ 

ایس آئی ایف سی  کی جانب سے عالمی سطح پر  آئی ٹی و ٹیلی کام کے  شعبے کے فروغ میں   نمایاں کردار ادا کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی کا نفاذ ، ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 

صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت  ، توانائی اور قابلِ تجدید ذرائع میں اصلاحات، پائیدار ترقی کی بنیاد بنی۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی، سلامتی اور شفافیت کے امتزاج سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی۔

Watch Live Public News