نیب نے  کوہستان مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں ، اعظم سواتی طلب

نیب نے  کوہستان مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں ، اعظم سواتی طلب

(ویب ڈیسک)   نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 23 جوان کو صبح 11 بجے طلب کرلیا ۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) کے  مراسلے کے مطابق 2024 میں اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں ایک فرم کی جانب سے رقم جمع کرائی گئی تھی جس کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما اعظم کان سواتی کو 23 جوان کو صبح 11 بجے  تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے یہ اسکینڈل سب کے سامنے آیا تھا جس میں  جعلی چیکوں کے ذریعے بینکوں سے بھاری رقوم نکالے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے نیب سے اس معاملے کی انکوائری کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ایک کابینہ انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس کامقصد تھا کہ اس بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

Watch Live Public News