پاکستان تحریک انصاف   نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

 پاکستان تحریک انصاف   نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

(ویب ڈیسک ) پاکستان  تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی )نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق   جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی، جلسے کیلئے تین جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے،  اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ  عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ NA46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بانی چئیرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ  تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Watch Live Public News