کمائی میں امریکی سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑنے والے کامیڈین کون؟

کمائی میں امریکی سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑنے والے کامیڈین کون؟
کیپشن: کمائی میں امریکی سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑنے والے کامیڈین کون؟

ویب ڈیسک: فوربز میگزین نے حال ہی میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے۔

حیران کن طور پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے  اداکاروں میں ، بریڈ پٹ ، لیونارڈو یا  ٹام کروز یا جیک مین نہیں بلکہ ایک امریکی کامیڈین کیون ہارٹ ہیں جن کے کریڈٹ پر کوئی زیادہ کامیاب فلمیں نہیں۔ 

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں مشہور اداکار ڈوین جانسن المشہور راک بھی شامل ہیں جن کے لئے یہ سال شانداررہا۔کیونکہ ان کی دو بڑی فلمیں ’موآنا 2‘ اور ’ریڈ ون‘ ریلیز  اور کامیاب ہوئیں۔

فہرست میں شامل زیادہ تر اداکاروں کی کمائی بڑی فلموں کی ریلیز کے بعد ہوئی، تاہم مشہور امریکی کامیڈین جیری سینفیلڈ بھی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں حالانکہ ان کی اس دوران ایسی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی جس نے زیادہ کمائی کی ہو۔

جیری سینفیلڈ کی آمدن کا بڑا حصہ ان کے کامیڈی شو سے آتا ہے۔

حیران کن خبر یہ ہے کہ کامیڈی کی دنیا میں ایک ایسے کامیڈین بھی آگئے ہیں۔ جنہوں نے   کمائی میں اپنے سینیئر جیری سینفیلڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد جیری سینفیلڈ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین کا اعزاز بھی کھو بیٹھے ہیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین کوئی اور نہیں بلکہ امریکی کامیڈین اور ایکٹر کیون ہارٹ ہیں۔ جنہوں نے 2024 میں 81 ملین ڈالر نیٹ اور مجموعی طور پر 108 ملین ڈالرز کمائے۔

کیون ہارٹ کے لیے سال 2024 کیریئر کا سب سے زیادہ منافع بخش سال ثابت ہوا ہے، جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کے  ٹام کروز، ہیو جیک مین، بریڈ پٹ سمیت کئی بڑے سپر سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

2024 میں ٹام کروز نے 15ملین، ہیو جیک مین نے 50 ملین، بریڈ پٹ نے 32 ملین اور جارج کلونی نے 31 ملین ڈالرز کمائے۔

کیون ہارٹ کی آمدن کا انحصار مختلف سرمایہ کاریوں اور پیشہ ورانہ معاوضوں پر ہے۔

سال 2024 میں نیٹ فلکس اور دوسرے  پلیٹ فارمز سمیت انہوں نے کئی سارے پروجیکٹس کیے ہیں جہاں سے انہوں نے موٹی رقم حاصل کی۔

Watch Live Public News